غمِ حسین میں رونا: سنتِ مصطفیٰ ﷺ کی روشنی میں
مصنف: احمد رضا 📸 السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ! معرکہ کربلا اور سیدنا امام حسین علیہ السلام کی قربانی تاریخِ اسلام کا وہ عظیم الشان باب ہے جس پر جتنا بھی غم منایا جائے اور جتنے بھی آنسو بہائے جائیں وہ کم ہیں۔ کچھ لوگ نادانی میں یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ غمِ حسین میں رونا یا آنسو بہانا کیسا ہے؟ قائدِ تحریک منہاج القرآن، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے احادیثِ مبارکہ کے مستند دلائل کے ساتھ اس حقیقت پر روشنی ڈالی ہے کہ امام حسین کا غم منانا اور ان کی شہادت پر آنسو بہانا کسی اور کی نہیں بلکہ خود حضور نبی اکرم ﷺ کی سنت ہے۔ حضرت ام الفضل بنت الحارث کی روایت ڈاکٹر طاہرالقادری نے ایک انتہائی معتبر اور صحیح حدیث کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ حضور ﷺ کی چچی جان حضرت ام الفضل بنت الحارث رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتی ہیں کہ ایک دن وہ بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوئیں۔ انہوں نے دیکھا کہ آقا علیہ الصلوۃ والسلام تشریف فرما ہیں، لیکن آپ ﷺ کی چشمِ مقدس (مبارک آنکھوں) سے زار و قطار آنسو بہہ رہے تھے۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ آقا علیہ السلام کو یوں روتا دیکھ کر میرا دل تڑپ اٹھا اور میں نے عرض ک...