جیڑا علیؓ دا حبدار نئیں، او جنت دا حقدار نئیں: شانِ مولا علی شیرِ خدا احادیث کی روشنی میں
محبتِ اہلِ بیت اور حبِ علی کرم اللہ وجہہ الکریم ایمان کی وہ بنیادی شرط ہے جس کے بغیر اسلام کا تصور نامکمل ہے۔ صوفیائے کرام اور اولیاء اللہ نے ہمیشہ اپنی محفلوں اور کلام میں مولا علی شیرِ خدا کی عظمت کا ذکر کیا ہے۔ ایسا ہی ایک مقبولِ عام پنجابی عارفانہ کلام ہے کہ "جیڑا جیڑا علی دا حبدار نئیں، او جنت دا حقدار نئیں" ۔ یہ کوئی عام بات نہیں، بلکہ اس کلام کی بنیاد آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ارشادات اور احادیثِ مبارکہ پر ہے۔ 📸 ۱. محبتِ علیؓ ایمان کی نشانی ہے: حضور نبی اکرم ﷺ نے واضح طور پر فرما دیا تھا کہ علی سے محبت صرف وہی کرے گا جو سچا مومن ہوگا، اور علی سے بغض وہ رکھے گا جو منافق ہوگا۔ صحیح مسلم میں سیدنا مولا علی شیرِ خدا خود فرماتے ہیں: "اس ذات کی قسم جس نے دانے کو پھاڑا (اور اس سے پودا اگایا) اور جس نے جان کو پیدا کیا! نبی امی ﷺ نے مجھ سے یہ عہد فرمایا تھا کہ مجھ سے صرف مومن ہی محبت کرے گا اور مجھ سے صرف منافق ہی بغض رکھے گا۔" جب یہ ثابت ہو گیا کہ مولا علی کا حبدار ہی سچا مومن ہے، تو یہ بات خود بخود واضح ہو جاتی ہے کہ جنت میں صرف مومن ہی جائیں گ...








Comments
Post a Comment